اکشے کمار اپنا پرانا کرائے کا مکان خریدنے کے خواہشمند

منگل 9 اپریل 2024 22:25

اکشے کمار اپنا پرانا کرائے کا مکان خریدنے کے خواہشمند
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے سٹار اداکار اکشے کمار کسی زمانے میں 500 روپے ماہوار کرائے کے مکان میں رہا کرتے تھے تاہم انہوں نے اب اسے خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنے بچپن کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈان باسکو اسکول اور ممبئی میں گزرے بچپن کی باتوں کا تذکرہ بھی کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا پرانا کرائے کا گھر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ مجھے وہاں جانا بہت اچھا لگتا ہے، وہاں ہم کرائے پر رہتے تھے، جس کا 500 روپے کرایہ تھا۔اکشے کمار نے اپنا پرانا مکان خریدنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہ اس جگہ سے ان کی بچپن کی یادیں جڑی ہوئی ہیں، کیونکہ ہمارے والد صبح 9 سے شام 5 بجے تک کی نوکری کیا کرتے تھے، شام میں جب وہ کام پر سے واپس آتے تھے تو میں اور میری بہن کھڑکی پر کھڑے ہوکر انہیں دیکھتے تھے۔اداکار نے کہا کہ ہمارے گھر کے پاس امرود کا ایک درخت تھا جہاں سے ہم پھل توڑتے تھے۔ میں اب بھی ہر مہینے وہاں جاتا ہوں اور کچھ امرود اور پھول لاتا ہوں۔ میں ایمانداری سے اپنے ماضی سے رابطہ رکھنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :