الفلاح سکولز پاکستان کے طلبا و اساتذۂ کا ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ

منگل 9 اپریل 2024 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ادارۂ نظریہ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں الفلاح سکولز پاکستان لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول والٹن ایئرپورٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تکیہ لہری شاہ اچھرہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رائے ونڈ روڈ اور گورنمنٹ پرائمری سکول خانپور شاہ پور کانجراں، گورنمنٹ شہاب الدین گرلز ہائی سکول شاہ کمال روڈ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رسول پارک، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول شادیوال جوہر ٹائون اور NFD ہائی سکول شاہ پور کانجراں لاہورکا وزٹ کیا۔

مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 630 تھی۔