راولپنڈی، پولیس کی منشیات فروشوں،شراب سپلائرزاور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی

منگل 9 اپریل 2024 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،شراب سپلائرزاور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں لیڈی منشیات فروش سمیت 25ملزمان گرفتارکر کی10کلو سے زائد چرس، 130گرام ہیروئن،70لیٹرشراب اوراسلحہ مع ایمونیشن برآمدکر لیا تھانہ روات پولیس نے لیڈی منشیات فروش مسرت ناز سے 1کلو260گرام چرس، ظاہر خان سے 1کلو150گرام چرس،تھانہ صدربیرونی پولیس نے طیب سے 1کلو300گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شیر بہادرسے 1کلو500گرام چرس،تھانہ مورگاہ پولیس نے ہارون شکیل سے 1کلو400گرام چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سلیم سے 1کلو400گرام چرس، پیٹر سے 1کلو460گرام چرس،عادل سے 540گرام چرس، جمال سے 560گرام چرس،وقار سے 12لیٹرشراب،تھانہ آراے بازار پولیس نے امتیاز 130گرام ہیروئن،تھانہ کہوٹہ پولیس نے عمران سے 20لیٹرشراب، زبیر سے 20لیٹرشراب،تھانہ وارث خان پولیس نے احسن سے 10لیٹرشراب، حارث سے 8لیٹرشراب برآمد کرلی ادھرتھانہ کلر سیداں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والے یوسف نامی ملزم کو گرفتارکرکی1رائفل7ایم ایم، 1رائفل12بور،1پستول30بور اور گولیاں برآمدکر لیں پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتا تھا،تھانہ بنی پولیس نے خالد سے 1پستول 30بور، نعمان سے 1پستول 30بور،ظاہر سے 1پستول 30بور،تھانہ پیرودھائی پولیس نے شہریار سے 1پستول 30بور،ہارون سے 1خنجر، تھانہ ویسٹریج پولیس نے ظفر خان سے 1پستول 30بور،تھانہ صدربیرونی پولیس نے قیصر سے 1پستول 30بور، مصدق سے 1پستول 30بور،تھانہ کہوٹہ پولیس نے ایان علی سے 1پستول 30بور برآمد کرلیا۔