عید الفطر میں باقی ایک دن ،مٹھائیوں و دیگر اشیاء کی مانگ بڑھ گئی، شہر کی مختلف بیکریوں و دکانوں پر شہریوں کا رش،ریٹ میں بھی اضافہ

منگل 9 اپریل 2024 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) عید الفطر میں باقی ایک دن ،مٹھائیوں و دیگر اشیاء کی مانگ بڑھ گئی، شہر کی مختلف بیکریوں و دکانوں پر شہریوں کا رش،ریٹ میں بھی اضافہ تفصیلات کے مطابق عید الفطر( میٹھی عید) کی میٹھی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے مٹھائیوں سمیت کیک اور سوئیاں و دیگر میٹھی اشیائکی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے تو دوسری جانب بڑی دکانوں اور بیکرز اور مٹھائی شاپ کی طرح شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز میں چھوٹے بڑی اسٹال سجا دیئے گئے ہیں شہریوں کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز میٹھے کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہیکیونکہ میٹھی عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے شہری اپنے عزیزو اقارب کیلئے مٹھائیاں، کیک و دیگر اشیاء بطور تحفہ دینے کو ترجیح دیتے ہیں شہر میں مٹھائی کی فروخت کی چھوٹی بڑی دکانوں پر عید کے لیے خصوصی طور پر تیار کی جانے والی قسم قسم کی مٹھائیاں سجادی گئی ہیں تو شہریوں کی بڑی تعداد نے عید سے ایک روز قبل ہی مٹھائیوں اور کیک کی خریداری شروع کردی ہے ساتھ ہی نمکین بیکری آئٹمز بھی خریدے جارہے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کے لیے بیکریوں میں آرڈرز پر خصوصی کیک بھی تیار کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گھروں میں عید کے خصوصی میٹھے پکوان، شیرخورمہ، میٹھی سویاں ، کھیر، فرنی اور شاہی ٹکڑوں کی تیاری کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ گرمی کی وجہ سے آئس کریم، مشروبات اور ڈبہ بند جوس کی خریداری میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے مٹھائیوں کے مقابلے میں کیک کی ڈیمانڈ زیادہ ہے کیک بچے اور بڑے ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں اور مٹھائیوں کے مقابلے میں کیک میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں واضع رہے کہ عید کے لیے مٹھائیوں کی تیاری چند روز قبل ہی شروع کردی جاتی ہے، عید کے دنوں میں طلب پوری کرنے کے لیے کاریگر دن رات محنت کرکے مٹھائیاں تیار کرتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :