پتوکی ، عورت سمیت تین ملزمان نے عید کی خریداری کرنے آئی خاتون کو لوٹ لیا

منگل 9 اپریل 2024 23:19

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) عورت سمیت تین کس ملزمان نے عید کی خریداری کرنے آئی خاتون کو لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں ویرم چک نمبر4سے محمد ذیشان شوکت کی نانی اماں میناں بی بی بیوہ عید کی خریداری کرنے آئی تھی جسے دو کس نامعلوم مرد اور ایک کس نامعلوم عورت نے ویرم چھوڑ نے کے بہانے آلٹو کار میں بٹھایا اور اسی دوران ملزمان نے نقدی پچاس ہزار روپے اور بالیاں پونے دو تولہ چھین لیں اور زرعی ترقیاتی بنک کے قریب ملتان روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔