محکمہ بہبود آبادی پنجاب کواسکی اہمیت و افادیت کے پیش نظر عوام میںخاص اہمیت حاصل ہو گئی ہی: ثمن رائے

۷صوبہ بھر میں اب پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا بہترین کاموں پر پہچان قائم ہو چکی ہے، ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن

منگل 9 اپریل 2024 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن وچیف ایگزیکٹیو پی پی آئی ایف ثمن رائے نے کہا ہے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کواس کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر عوام میںخاص اہمیت حاصل ہو گئی ہے، لوگوں کی نظروں میں اس محکمہ کی کارکردگی صفر کے برابر تھی،گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں اس محکمہ کو جس محنت اور لگن کے ساتھ عوام الناس میں روشناس کرایا گیا اس کی مثال کبھی مل نہ پائے گی، انتہائی محنت کے ساتھ صوبہ بھر کے پاپولیشن ویلفئیر ا فسران و اہلکاران اور صحت سے وابستہ خواتین و حضرات کو تربیت دی گئی اور انہیں مختلف ریفریشرکورسز کے ذریعے فعال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے افسران و اہلکارن کے ترقی کے عمل کو ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ میں سخت مانیٹرنگ کے عمل سے کام نہ کرنے والوں سے بھی سخت با ز پرس کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔صوبہ بھر میں اب پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا بہترین کاموں پر پہچان قائم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ڈینگی،پولیو،بچوں و خواتین و مرد حضرات کی کسی بھی آگاہی مہم میں پاپولیشن ویلفئیر افسران عوام کو شعور و آگاہی میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے آنے والی عیدالفطر کے موقع پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آ پ سب کو اللہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور یہ عید آپ سب کے لئے خوشیوں کا باعث بنے۔