موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، گزشتہ مہینہ تاریخ کا گرم ترین مارچ قرار

منگل 9 اپریل 2024 20:50

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین مارچ قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین مارچ قرار دیا ہے، یہ مسلسل 10واں مہینہ ہے جس نے گرم ترین ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جون، جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر 2023ء اور جنوری ،فروری 2024ء بھی انسانی تاریخ کے گرم ترین مہینے ثابت ہوئے تھے۔

یورپی موسمیاتی ادارے کلائیمٹ چینج سروس کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.68ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ ہوا۔گزشتہ 12ماہ کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.58ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا جو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔مجموعی طور پر یہ مسلسل 14واں مہینہ تھا جب اوسط عالمی درجہ حرارت 1.5ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :