سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کراچی کے تمام ڈی سیز کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

منگل 9 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کراچی کے تمام ڈی سیز کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون کا حکم۔

(جاری ہے)

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہی.انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز اپنے علاقوں میں چوکس رہیں تاکہ کوئی بھی غیر قانونی تعمیرات نہ ہوں. ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے کراچی ڈویژن کے تمام ڈی سیز کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام ڈی سیز سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کے تحت اپنیعلاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن لیں، عید کی چھٹیوں کے دوران کراچی میں غیر قانونی تعمیرات ہوسکتی ہی.عبدالرشید سولنگی نے ڈی سیز کو خط لکھتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی ڈویژن کے تمام ڈی سیز اسسٹنٹ کمشنرز کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لیے احکامات جاری کریں. دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ڈیمالیشن ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 شادی حال سمیت متعدد غیر قانونی تعمیرات کو ختم کردیا ہی. ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ ناظم آباد ، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور سول لائیں میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا، کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔