پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں شوال کا چاند نظر آ گیا

ملائیشیا اور فلپائن میں بھی شوال کا چاند نظر آںے کے بعد عید الفطر 1445 ہجری کل بروز بدھ 10اپریل کو منانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 9 اپریل 2024 21:56

پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں شوال کا چاند نظر آ گیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2024ء ) پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ممالک ملائیشیا اور فلپائن میں بھی شوال کا چاند نظر آںے کے بعد عید الفطر 1445 ہجری کل بروز بدھ 10اپریل کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دنیا میں سب سے پہلے متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آیا، جس کے بعد پاکستان اور اب ملائیشیا اور فلپائن میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا۔

یوں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر ، کویت، بحرین، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت بیشتر ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔  یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کیا اور بتایا کہ مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی لہذا مملکت مین رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، ایران ، برطانیہ، آسٹریلیا میں بھی گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہ آنے ے باعث عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منانے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں منگل کی صبح کو متحدہ عرب امارات میں سب سے پہلے شوال کا چاند نظر آ گیا، خلیجی ملک متحدہ عرب امارات میں منگل کی صبح کو 10 بجے ہی سائنسی آلات کی مدد سے چاند کی تصویر حاصل کر لی گئی۔ متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ جبکہ پھر منگل کی شام کو پاکستان میں بھی 29 رمضان المبارک کی تاریخ کو شوال کا چاند نظر آ گیا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 10 اپریل بروز بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا۔