رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کا تما م مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر مبارک باد

بدھ 10 اپریل 2024 13:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کا کی تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیزگار اور نیک بندوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے۔ عیدالفطر کا دن تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔

(جاری ہے)

آج کے دن اللہ تعالیٰ اپنے متقی اور عبادت گزار بندوں سے خوش ہوکر ان کی تمام دعائیں قبول فرماتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عیدملنے آئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شامل کریں جو یہ دن منانے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں انہوں نے مزیدکہا کہ اپنی عبادات میں ملکی استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے۔