فرانس میں پاکستان کے سفیر نے پاکستانیوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی

بدھ 10 اپریل 2024 16:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور سفارت خانے کے رفقاء کارنے اسٹیڈ گارجیس-لیس-گونیسے میں پاکستانیوں سمیت ہزاروں مسلم کمیونٹی ارکان کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" پر فرانس میں پاکستان کے سفارت خانے کی پوسٹ کے مطابق اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر میئر کی موجودگی کو سراہا اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :