چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ka درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس

جمعہ 12 اپریل 2024 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی پی پی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے،حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے متعلقہ حکام زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔