پاکستان سمیت دنیا بھر میں سٹریٹ چلڈرن ڈے منایا گیا

جمعہ 12 اپریل 2024 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سٹریٹ چلڈرن ڈے منایا گیاسٹریٹ چلڈرن ڈے منانے کا مقصد بغیر گھروں کے گلیوں اور فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے بچوں کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ان بے گھر بچوں کو بھی دیگر بچوں جیسی آسائشیں مہیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف تحقیقی اندازوں کے مطابق سڑک پر رہنے والے 63 فیصد بچے جنسی زیادتی اور مختلف اقسام کے نشوں کی وجہ سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔1995 میں پاکستان میں قانون پاس کیا گیا جس میں بچوں کا بھیک مانگنا جرم قرار دیا گیا لیکن اس پر آج تک عمل نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :