احسان اللّٰہ چند روز میں علاج کیلئے انگلینڈ جائیں گے

جمعہ 12 اپریل 2024 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ اگلے چند روز میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے، انہوں نے فینز سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان اللّٰہ کے انگلینڈ میں علاج کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ،پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہے۔احسان اللّٰہ کہنی کی تکلیف سے سرجری کے باوجود مکمل نجات نہیں پا سکے وہ ری ہیب کے باوجود تکلیف کا شکار ہیں۔فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے اپنے ایک پیغام میں فینز کو عید کی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ میں سرجری کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، میرے لیے دعا کریں کہ میں جلد فٹ ہو جائوں۔