اوکاڑہ ،عید ٹرو اور مرو کے روز 5مختلف روڈ حارثات ،2افرادجاں بحق ،4بچوں سمیت 9افراد شدید زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 17:05

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) اوکاڑہ عید ٹرو اور مرو کے روز 5مختلف روڈ حارثات میں2افرادجاں بحق اور4بچوں سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق عید ٹرو اور مرو کے روز حادثات میں چک نمبر 12/1AL کے قریب 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد۔بلال ولد عبدالمجید۔محمد بلال ولد امانت علی۔

اور محمد ارشد ولد محمد اکرم شدید زخمی ہوگئے۔ ٹرو کے دن اوکاڑہ بائی پاس پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے گہرائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار سوار 2 افراد ارسلان اور مبشر شدید زخمی ہو گئے۔ حضرت کرمانوالہ کے قریب ایک تیز رفتار کار نمبری LEC-9217 نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی ہے جو سیٹھ کالونی اوکاڑہ کا رہائشی بتایا گیا ہے مرو کے روزنواحی علاقہ شیلر معروف کے قریب2موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں4 بچے۔

(جاری ہے)

امداد اس کا بھائی اسد ۔احمد ۔اور مکرم شدید زخمی ہوگئے ریسکیو نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ایک بچے کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دیجب کہ 3 بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ دیپالپور اوکاڑہ روڈ ایشیا فیڈ ملز کے قریب ایک تیز رفتارٹرک نمبری FDS-86 نے سڑک کراس کرتے نامعلوم شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نامعلوم شخصں جاں بحق ہو گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ریسکیو کے اہلکاروں نے کوئیک ریسپانس دیتے ہوے مرنے والوں کی ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔