پاکستان اللہ تبارک وتعالیٰ کے ولیوں کی امانت ہے، سلیم خان قادری ترابی

اپنے محسنوں کوفراموش کرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتی،مرکزی میلادالائنس پاکستان

جمعہ 12 اپریل 2024 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے عیدالفطرکے موقع پرپوری قوم باالخصوص نوجوانان اہلسنّت حنفی بریلوی سے اپیل کی ہے کہ شہدائے تحریک پاکستان کو اپنی دعائوں میں خاص طورپر یادرکھاجائے، ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور لنگر کااہتمام کیاجائے۔

آنے والاوقت پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کا ہے،ہم نے بہت صبرکرلیااب کسی کوبھی پاکستان کی قسمت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنابھرپورکردارجاری رکھیں گے اور تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے اپنے اکابرین کی عزت وحرمت کی پاسبانی کا حق اداکرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ قیام پاکستان کے اصل مقاصد سے انحراف کرکے پاکستان کے قیام کے لئے شہیدہونے والے بیس لاکھ سے زائد عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا مذاق اڑایاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ موجود ہ دورمیں وطن عزیز کی قسمت کے فیصلے کرنے والوں میں سے ایک بھی شخص کے خاندان کا پاکستان بنانے میں کوئی معمولی سابھی کردارنہیں تھا،لہٰذا ہمیںاس فیصلے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،لیکن وطن عزیز پاکستان کے عزت ووقار اور شہرت کاعالمی سطح پر جس طرح مذاق اڑایاجارہاہے اس پر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا دل خون کے آنسورورہاہے۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ مملکت خدادادپاکستان اللہ تبارک وتعالیٰ کے ولیوں کی امانت ہے، اس کی حفاظت بھی اولیاء کرام سے محبت کرنے لوگوں کی جدوجہد سے ہوگی، وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان بنانے والوں کی قربانیوں کا احساس کئے بغیر حکمرانی کی ہے،جمہوری دورہویا مارشل لاء عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق کو ہمیشہ پامال کیاگیا،ساری دنیاجانتی ہے کہ پاکستان بنانے میں علماء اہلسنّت حنفی بریلوی نے گلی گلی کوچہ کوچہ جدوجہد کی ہے،یہ نعرہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا ہی تھاکہ بن کے رہے گا پاکستان اور بٹ کے رہے گا ہندوستان۔

قائدین ،اکابرین اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے بانی ء پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے دست وبازوبن کر وہ تاریخی کرداراداکیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔سابق وزرائے اعظم نے اپنے اپنے ادوارحکومت میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو مایوس کیاہے،مگر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے پاکستان کے استحکام ترقی اور خوشحالی کی خاطر صبروتحمل برداشت اور درگزرکی عظیم تاریخ رقم کی اور وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو حالات وواقعات پر گہری نظررکھنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو اچھی طرح سمجھناہے کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں اہلسنّت حنفی بریلوی کو کس طرح پورے کھیل میں گرائونڈ سے باہر رکھاگیاہے،موجودہ حالات اور وقت کا تقاضہ ہے کہ قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی اناکے خول سے باہر نکلیں اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو متحدکریںاورعوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو ایک باصلاحیت دیانتداراور مخلص قیادت فراہم کریں،غازی ممتازحسین قادریؒ کی شہادت نے ہمیں یکجاہونے کی دعوت دی تھی ،اب بھی وقت ہے، آنے والاوقت بڑا اہم ہے، ہمیںابھی سے اگلے الیکشن کی تیاریوں کا آغازکردیناچاہئے،انشاء اللہ پاکستان دشمن قوتوں کو شکست فاش ہوگی،اہلسنّت حنفی بریلوی عوام، پاکستان کی مسلح افواج، عدلیہ اور تمام اداروں کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں۔