سانحہ شاہ نورانی اور دیگر حادثات پر پوری قوم سوگوار ہے ، غلام عباس بادامی

ڈوبنے والے افراد اور جھولے گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں پر اظہار تشویش

جمعہ 12 اپریل 2024 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) سانحہ شاہ نورانی ،نوشہرہ اور دیگر مقامات پر ڈوبنے والے افراد اور ہلاکتوں پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے ہم شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء اور زخمیوں کیلئے خصوصی ریلیف کا اعلان کیا جائے ،کیونکہ زائرین کا ایک طبقہ خصوصی مشن پر تھا اور ان کا مقصد خدا اور اسکے رسولﷺ اہلبیت اطہار علیہ السلام اور بزرگان دین کی زیارت تھا لہٰذا آج اس سانحہ پر ہر مسلمان سوگوار ہے ،یہ بات جعفریہ حج فاؤنڈیشن کے صدر غلام عباس بادامی ،آل عباء ٹرسٹ کے سیکریٹری لخت حسینین زیدی ،معروف خطیب صادق عباس جعفری ،خطیب مسجد حیدری مولانا صادق جعفری اور علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے بیان میں کہی ۔

متعلقہ عنوان :