عید کی تعطیلات کے دوران بینکوں کی جانب سے اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز ، شہریوں کا اظہار اطمینان

جمعہ 12 اپریل 2024 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) چاند رات ،عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز تمام شیڈو لڈ بنکوں نے اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز فراہم کیں جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے احکامات کی روشنی میں تمام شیڈولڈ بنکوں کو عید تعطیلات میں اے ٹی ایمز سروس بلاتعطل جاری رکھنے اور ان میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی تھیں،اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر ملک بھر کے تمام شیڈولڈ بنکوں نے یقین دھانی کرائی کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تما م اے ٹی ایمز میں کیش ہمہ وقت دستیاب ہو گی اور بنک اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :