پ*شیخوپورہ سے لاہور جاتے ہوئے رکشا کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 21:40

ؑ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2024ء) لاہور روڈ پر ای کمیونٹی کے نزدیک رکشا کو آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق رکشا مسافروں کو لے کر شیخوپورہ سے لاہور جا رہا تھا کہ ایکسل ٹوٹنے کے سبب رکشا الٹ گیا، الٹنے سے رکشا میں موجود ایل پی جی سلنڈر کو آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوراً پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا۔ امدادی ٹیموں نے ایک شدید زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتال شفٹ کر دیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا۔ امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہو سکی ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔