بہاولنگر معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا

پروپیگنڈے سے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے انکوائری ہوگی،آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اپریل 2024 21:45

بہاولنگر معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 اپریل 2024ء) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بہاولنگر معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، سکیورٹی اور پولیس حکام کی مشترکہ ٹیم واقعے کی مکمل انکوائری کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولنگر میں حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

معاملے کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا، معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کیا، مذموم مقاصد کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، معاملے پر سکیورٹی اور پولیس حکام پر مشتمل ٹیم مکمل انکوائری کرے گی۔

قوانین کی خلاف ورزی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے انکوائری ہوگی، اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے انکوائری ہوگی۔