سعودی عرب کافلسطینی متاثرین کے لیے 45 واں طیارہ العریش پہنچ گیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان لے کر 45 واں طیارہ مصرپہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اےکے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ارسال کیے جانے والا طیارہ مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے ،ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں اشیائے خورونوش کے علاوہ روزمرہ کی ضرورت کی چیزیں شامل ہیں جبکہ ادویات اور طبی لوازمات کی بڑی کھیپ سے قبل بھیجی جاچکی ہے۔

امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے غزہ پٹی میں متاثرین کے لیے بھیجا جائے گا۔واضح رہے سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فلسطین کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے اب تک 44 طیارے روانہ کیے جاچکے ہیں جبکہ امداد کی ترسیل کا سلسلہ بحری ذریعے سے بھی جاری ہے۔