سلمان خان نے اگلے سال کی خوشخبری اس عید پر سنادی

ہفتہ 13 اپریل 2024 10:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے سٴْپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کو اگلے سال کی خوشخبری اس عید پر ہی سنادی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اگلے سال عید پر بڑی اسکرین پر ایکشن میں نظر آئیں گے اور اس حوالے س انہوں نے تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی اگلی فلم کے بارے میں بتایا جس کا نام سکندر ہے۔سلمان خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر فلم کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بھی بتایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی کاسٹ اور دیگر ٹیم کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔