اور 71 کی جنگ کے ہیرو سیسل چودھری کی 12ویں برسی منائی گئی

ہفتہ 13 اپریل 2024 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) 1965 اور1971 کی جنگ میں اہم معرکوں میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے مشہور ہوا باز سیسل چودھری کی 12 ویں برسی منائی گئی۔سیسل چودھری 27 اگست 1941 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1965 کی جنگ میں کئی اہم معرکوں میں حصہ لیا اور بھارت کے 3 جہاز مار گرائے، اس جنگ میں سیسل چودھری کے دلیرانہ کارناموں کے اعتراف میں انہیں ستارہ جرت دیا گیا۔

1971 میں سیسل چودھری سرگودھا ایئر بیس پر تعینات تھے، بھارتی حدود میں ایک مشن کے دوران سیسل چودھری کے جہاز میں آگ لگ گئی ،انہوں نے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا دی، پاکستانی فوجیوں نے انہیں فوری ہسپتال پہنچایا کیونکہ ان کی 4 پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں۔ٹوٹی پسلیوں کا درد سہتے ہوئے سیسل چودھری نے 14 فضائی معرکوں میں حصہ لیا، اس بار انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا، سیسل چودھری نے پاک فضائیہ کے سب سے اعلی فضائی بیڑے کی سربراہی بھی کی، 1978 کے آخر میں سیسل چودھری کو برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں ملٹری اتاشی تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

ستمبر 1979 میں سیسل چودھری ڈیپوٹیشن پر عراق چلے گئے اورعراقی ہوابازوں کو تربیت دینے لگے، ان کو عراق کا سب سے بڑا غیر فوجی اعزاز بھی دیا گیا، سیسل چودھری 1986 میں پاک فضائیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے اور نمایاں خدمات انجام دیں، وہ پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے 13 اپریل 2012 کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔