شوگراں روڈ پر سیاحوں کی گاڑی اُلٹ جانے سے 4 نوجوان زخمی

ہفتہ 13 اپریل 2024 14:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ایبٹ آباد۔ 13 اپریل (اے پی پی):شوگراں روڈ پر سیاحوں کی گاڑی اُلٹ جانے سے 4 نوجوان زخمی ہو گئے،ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق پشاور سے آئے سیاحوں کی موٹر کار گاڑی شوگراں روڈ کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے اُلٹ گئی،ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر شو گراں میں قائم كرده کی پوائنٹ سے ایمبولینس و میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی،حادثہ کے نتیجہ میں پشاور کے رہائشی 22 سالہ شیراز،20 سالہ حیدر،22 سالہ احسان اور 25 سالہ حسین زخمی ہو گئے،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی ہسپتال کیوائی منتقل کر دیا۔