سعودی عرب کافلسطینی متاثرین کے لیے 45 واں طیارہ العریش پہنچ گیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان لے کر 45 واں طیارہ مصرپہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ایکے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ارسال کیے جانے والا طیارہ مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے ،ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں اشیائے خورونوش کے علاوہ روزمرہ کی ضرورت کی چیزیں شامل ہیں جبکہ ادویات اور طبی لوازمات کی بڑی کھیپ سے قبل بھیجی جاچکی ہے۔امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے غزہ پٹی میں متاثرین کے لیے بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :