متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:00

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات میں اتوار سے بدھ کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے ملک کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے زیادہ تر حصوں میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں آج بھی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔