بنا حفاظت سورج گرہن دیکھنے والوں کی بینائی جانے کا خدشہ

آنکھوں کی تکلیف کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے آنکھوں میں درد کے متعدد مریضوں کا علاج کیا ہے، امریکی ڈاکٹر

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) بنا حفاظت مکمل سورج گرہن دیکھنے والوں کی بینائی جانے اور دیگر آنکھوں کی بیماریوں کا خدشہ پیدا ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل کو دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا تھا جسے کئی لوگوں نے حفاظت اور کئی نے بنا حفاظت کے دیکھا۔رپورٹس کے مطابق بنا حفاظت مکمل سورج گرہن دیکھنے والے کچھ افراد آنکھوں میں تکلیف اور درد کی شکایات لے کر ڈاکٹروں کے پاس پہنچے ہیں۔

امریکی شہر نیویارک کی ایک خاتون ڈاکٹر نے کہا ہے کہ آنکھوں کی تکلیف کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے آنکھوں میں درد کے متعدد مریضوں کا علاج کیا ہے۔خاتون ڈاکٹر کے مطابق میرے پاس کئی مریض گھبرا کر یہ کہتے ہوئے آئے کہ میں اندھا نہیں ہونا چاہتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میں یقین نہیں کرسکتی تھی کہ لوگوں نے سورج گرہن کو بغیر تحفظ کے دیکھا۔امریکی میڈیا کے مطابق سوج گرہن کے بعد انٹرنیٹ پر بھی لوگوں نے آنکھوں کی تکالیف سے متعلق چیزیں سرچ کیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں اور آنکھوں کے ماہرین نے مسلسل لوگوں سے درخواست کی تھی کہ سورج گرہن کے دوران حفاظتی آلات کے بغیر سورج کو براہ راست نہ دیکھا جائے کیونکہ اس سے بینائی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے تاہم کچھ لوگوں نے اس درخواست پر عمل نہیں کیا۔