وفاقی وزیرداخلہ کا ضلع بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دے سکتیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید حوالدار مدثر اور لانس نائیک حسیب نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔

حوالدار مدثر اور لانس نائیک حسیب نے قوم کے امن کی خاطر شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہاکہ شہدا قوم کا فخر ہیں، شہدا نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم پر عزم ہے۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔