Live Updates

خواجہ عمران نذیر کا گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عاصم الطاف بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عفرین و دیگر عملہ نے صوبائی وزیر صحت کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیر نے ایمرجنسی، میڈیکل، گائنی، وارڈز اور سٹیٹ آف دی آرٹ پیراپلیجک سنٹر کا معائنہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا- صوبائی وزیر نے مریضوں کو ادویات و دیگر سہولیات نہ ملنے کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کی اور کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا- خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات مزید بہتر کرنے کے لئے دورے اور تمام ہسپتالوں کی24 گھنٹے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کی جارہی ہے- انہوں نے عید کی چھٹیوں میں ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کو شاندار خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات