ش*مقابلہ حسن جیتنے والی ملائیشیا کی حسینہ سے تاج واپس لے لیا گیا مگر کیوں ّ

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

) لاہور (آن لائن) ملائیشیا میں خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی 24 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر سے ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تاج واپس لے لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بیوٹی کوئین کی مختصر ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جو کہ تھائی لینڈ میں ریکارڈ کی گئی تھی، اس ویڈیو میں 24 سالہ حسینہ ورونکا ترنسپ کو متعدد مردوں کے ساتھ ڈانس کرتے اور ان کے دیئے گئے ڈانس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وائرل ہونے پر خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کرنے والے منتظمین نے نوٹس لیتے ہوئے دوشیزہ کو تاج واپس کرنے کا کہا اور ان کے عمل کو نامناسب قرار دیا۔ منتظمین کے مطابق اگرچہ ڈانس کرنا اور مردوں کے دیئے گئے چیلنج کو پورا کرنا کوئی غلط بات نہیں لیکن یہ کام عام خواتین کر سکتی ہیں، خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی ذمہ دار دوشیزہ نہیں کر سکتی۔ منتظمین کی تنقید کے بعد اگرچہ متعدد افراد نے دوشیزہ کی حمایت کی تھی تاہم اس باوجود حسینہ نے خوشی خوشی تاج واپس کر دیا۔ ورونکا ترنسپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل پر مطمئن ہیں اور انہیں خوبصورتی کے مقابلے منعقد کرنے والی تنظیم کے اصولوں کو توڑنے پر بھی افسوس ہے، اس لیے وہ تاج واپس کر رہی ہیں۔