{جیکب آباد ،سیپکو کے لوڈشیڈنگ شیڈول کو شہریوں نے مسترد کر دیا

mسٹی ون فیڈر پر لوڈشیڈنگ بڑھا کر واٹر سپلائی فیڈر پر لوڈشیڈنگ کم کرناادارے کے خلاف سیپکو عملے کی سازش قرار،واٹرسپلائی فیڈر پر چوری پر کارخانے چلائے جانے کا انکشاف ،بل بلدیہ کے گلے میں

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

~جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) جیکب آباد سیپکو کے لوڈشیڈنگ شیڈول کو شہریوں نے مسترد کر دیا،سٹی ون فیڈر پر لوڈشیڈنگ بڑھا کر واٹر سپلائی فیڈر پر لوڈشیڈنگ کم کرناادارے کے خلاف سیپکو عملے کی سازش قرار،واٹرسپلائی فیڈر پر چوری پر کارخانے چلائے جانے کا انکشاف ،بل بلدیہ کے گلے میں تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سیپکو کی نئے لوڈشیڈنگ شیڈول کو شہریوں نے مسترد کر دیا ہے،صارفین نے سب سے زیادہ ریکوری دینے والے سٹی ون فیڈر پر 8گھنٹے لوڈشیڈنگ بڑھا کر واٹر سپلائی فیڈرپر لوڈشیڈنگ کم کرنا سیپکو عملے کی ادارے کے خلاف سازش قرار دیا ہے ،صارفین کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی فیڈرپر لوڈشیڈنگ کم کرنا سیپکو حکام کی بجلی چوروں سے ڈیل کا سبب ہے کیونکہ واٹر سپلائی انچارج جیکب آباد کی عدالت میں تحریری طور پر دیا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے وقت بجلی کی ضرورت ہے اسکے علاوہ بجلی بند رکھی جائے اسکی وجہ واٹر سپلائی فیڈر پر بجلی چوری ہے صارفین نے وزیر پانی و بجلی ،سیکریٹری واپڈا اور چیف سیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ذرائع کے مطابق واٹر سپلائی فیڈر پر پورا مولاداد فیڈر چوری پر چلتا ہے یہاں تک کہ کارخانے بھی واٹر سپلائی فیڈرپر بجلی چور ی کرکے چلائے جارہے ہیں جبکہ واٹر سپلائی فیڈرصرف واٹر سپلائی کے لئے مخصوص ہے واٹرسپلائی فیڈرپر بجلی چوری روکنے کے بجائے مبینہ طور پر سیپکو حکام نے بجلی چوری کرنے والوں سے آخر کار ڈیل کرلی ہے یہی وجہ سے ہے واٹر سپلائی فیڈر مخصوص اوقات میں چلانے کے بجائے سیپکو حکام کی جانے سے سارا دن بجلی کی فراہمی کی جا رہی ہے کیونکہ واٹر سپلائی پر ہونے والیبڑے پیمانے پر بجلی چوری کا بل بلدیہ کے گلے پڑتا ہے واٹر سپلائی فیڈر کا میٹرجیکب آباد شہر کی گرڈاسٹیشن پر نصب ہے ۔