{کانز فلم فیسٹیول میں شامل پہلی سعودی فلم ’ نورہ‘ توجہ کا مرکز

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

ئ*کانز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) سعودی عرب کے ہدایت کار توفیق الزایدی کی فلم "نورہ" کانز فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی ہے۔’نورہ‘ کو 77 ویں سیشن کے سرکاری پروگرام میں منتخب فلموں کی فہرست میں "پہلی سعودی فلم" کے طور پر منتخب کیا گیا، "نورہ" کو ہدایت کار اور مصنف توفیق الزایدی کی پہلی فیچر فلم سمجھا جاتا ہے، جس میں اداکار یعقوب الفرحان، فنکار ماریہ بحراوی اور مشہور اداکار عبداللہ السدحان نے ایسے عناصر کو پیش کیا ہے جو بین الاقوامی سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

فلم کے واقعات 1990ئ کی دہائی میں سعودی عرب کے ایک دور افتادہ گاؤں میں رونما ہونے والے واقعات پر مشتمل ہیں، اس کی کہانی ایک ’نورہ‘ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، ’نورہ‘ اپنا زیادہ تر وقت گاؤں کی دنیا میں دور دراز علاقے میں گذارتی ہے۔

(جاری ہے)

پھر ایک نیا استاد نادر اس گاؤں میں ا?تا ہے اور ’نورہ‘ سے ملتا ہے۔ ’نورہ‘ اس سے بہت متاثر ہوتی ہے۔ نادر اس کے اندر چھپے فن کے جوہر کو دریافت کر کے بیدار کرتا ہے۔اس طرح "فلم نورہ" کے ذریعے سعودی سینما نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنی نمایاں موجودگی درج کرائی، کیونکہ یہ سب سے اہم بین الاقوامی فلمی میلہ سمجھا جاتا ہے، یہ میلہ فلموں کے لیے ایوارڈز جاری کرتا ہے جن میں سب سے اہمPalme d Or ایوارڈ ہے، یہ ایوارڈ بہترین فلم کے لیے دیا جاتا ہے۔