iلیڈی گاگا نے ایک بار پھر، یعنی تیسری بار منگنی کر لی

گ*لیڈی گاگا کے ہاتھ میں ہیرے کی نئی انگوٹھی: انٹرنیٹ پر گلوکارہ کی منگنی کے چرچے

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) امریکی معروف گلوکارہ، نغمہ نگار و اداکارہ لیڈی گاگا کی بوائے فرینڈ مائیکل پولانسکی کے ساتھ منگنی کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا کی منگنی کی افواہوں نے اس وقت جنم لیا جب گلوکارہ کو حال ہی میں ایک بڑے سے ہیرے کی نئی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ہیرے کی یہ بڑی سی اور مخصوص انداز میں تراشی گئی انگوٹھی زیادہ تر منگنی کے لیے پہنی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ لیڈی گاگا کی یہ انگوٹھی پہنے متعدد تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس سے متعلق نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ لیڈی گاگا نے ایک بار پھر، یعنی کہ تیسری بار منگنی کر لی ہے۔یاد رہے کہ گلوکارہ لیڈی گاگا اور ا??ن کے بوائے فرینڈ، بزنس مین مائیکل پولانسکی کے تعلقات پہلی بار دسمبر 2019ئ میں منظرِ عام پر ا?ئے تھے۔اس جوڑی نے 2020ئ میں کورونا لاک ڈاؤن ایک ساتھ گزارا تھا۔ لیڈی گاگا اور مائیکل کے تعلقات سے متعلق امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑی ایک ساتھ ہے اور ان کا رشتہ دن بہ دن مضبوط ہو رہا ہے۔