uایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی

W 22 مارچ 2024 کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

G فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی, 22 مارچ 2024 کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ گرفتار آن لائم کوبتایا گیاہے کہ لیبیا سے آنے والے 3 ملزمان کی شناخت پر ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیاملزمان لیبیا سے ایمرجنسی پاسپورٹ (EP) پر پاکستان پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں ندیم عباس، محمد اویس اور ضیغم شامل ملزمان کو 22 مارچ 2024 کو ہونے والے کشتی حادثے میں ریسکیو کیا گیا تھادوران تفتیش ملزم ندیم عباس نے انکشاف کیا محمد بلال نامی سمگلر نے یونان براستہ لیبیا بھجوانے کے 25لاکھ روپے ہتھیائے۔

ملزم کی نشاندہی پر محمد بلال سلمان نامی ایجنٹ کو فیصل آباد ائرپورٹ کی پارکنگ سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔مذکورہ ایجنٹ اسے ایئرپورٹ پر وصول کرنے آیا ہوا تھا گرفتار ایجنٹ کے فون میں انسانی سمگلنگ اور ھنڈی حوالہ سے متعلق مواد بھی برآمد کر لیا گیاگرفتار ایجنٹ انٹرنیشنل گینگ کے کارندوں سے رابطے میں تھابعدازاں ملزمان اور ایجنٹ کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیامزید تفتیش جاری ہے۔