ٹ*آئی ایم ایف سے نئے بیل آوٹ پیکیج کے حصول کیلئے مذاکرات کا معاملہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد آج امریکہ روانہ ہوگا

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

ً اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) آئی ایم ایف سے نئے بیل آوٹ پیکیج کے حصول کیلئے مذاکرات کا معاملہ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد آج امریکہ روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونگے پاکستان نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست دے گا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کا امکان ہے ۔معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔