پاکستان اللہ تبارک وتعالیٰ کے ولیوں کی امانت ہے، سلیم خان قادری ترابی
ہفتہ 13 اپریل 2024 19:05
(جاری ہے)
محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ قیام پاکستان کے اصل مقاصد سے انحراف کرکے پاکستان کے قیام کے لئے شہیدہونے والے بیس لاکھ سے زائد عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا مذاق اڑایاجارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ موجود ہ دورمیں وطن عزیز کی قسمت کے فیصلے کرنے والوں میں سے ایک بھی شخص کے خاندان کا پاکستان بنانے میں کوئی معمولی سابھی کردارنہیں تھا،لہٰذا ہمیںاس فیصلے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،لیکن وطن عزیز پاکستان کے عزت ووقار اور شہرت کاعالمی سطح پر جس طرح مذاق اڑایاجارہاہے اس پر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا دل خون کے آنسورورہاہے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ مملکت خدادادپاکستان اللہ تبارک وتعالیٰ کے ولیوں کی امانت ہے، اس کی حفاظت بھی اولیاء کرام سے محبت کرنے لوگوں کی جدوجہد سے ہوگی، وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان بنانے والوں کی قربانیوں کا احساس کئے بغیر حکمرانی کی ہے،جمہوری دورہویا مارشل لاء عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق کو ہمیشہ پامال کیاگیا،ساری دنیاجانتی ہے کہ پاکستان بنانے میں علماء اہلسنّت حنفی بریلوی نے گلی گلی کوچہ کوچہ جدوجہد کی ہے،یہ نعرہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا ہی تھاکہ بن کے رہے گا پاکستان اور بٹ کے رہے گا ہندوستان۔قائدین ،اکابرین اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے بانی ء پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے دست وبازوبن کر وہ تاریخی کرداراداکیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔سابق وزرائے اعظم نے اپنے اپنے ادوارحکومت میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو مایوس کیاہے،مگر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے پاکستان کے استحکام ترقی اور خوشحالی کی خاطر صبروتحمل برداشت اور درگزرکی عظیم تاریخ رقم کی اور وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو حالات وواقعات پر گہری نظررکھنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو اچھی طرح سمجھناہے کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں اہلسنّت حنفی بریلوی کو کس طرح پورے کھیل میں گرائونڈ سے باہر رکھاگیاہے،موجودہ حالات اور وقت کا تقاضہ ہے کہ قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی اناکے خول سے باہر نکلیں اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو متحدکریںاورعوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو ایک باصلاحیت دیانتداراور مخلص قیادت فراہم کریں،غازی ممتازحسین قادریؒ کی شہادت نے ہمیں یکجاہونے کی دعوت دی تھی ،اب بھی وقت ہے، آنے والاوقت بڑا اہم ہے، ہمیںابھی سے اگلے الیکشن کی تیاریوں کا آغازکردیناچاہئے،انشاء اللہ پاکستان دشمن قوتوں کو شکست فاش ہوگی،اہلسنّت حنفی بریلوی عوام، پاکستان کی مسلح افواج، عدلیہ اور تمام اداروں کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.