خیبرپختونخوانے 90 فیصدمینڈیٹ تحریک انصاف کودیااس کے باوجود سینیٹ انتخابات سے محروم رکھاگیا،مزمل اسلم

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے 90 فیصدمینڈیٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیا اور اس کے باوجود بھی اسے سینیٹ کے انتخابات سے محروم رکھا جبکہ دوسری طرف صو بہ بلوچستان کو صرف وزیر اعلیٰ سے چلایا جارہا ہے اور اب تک کابینہ کی تشکیل نہیں ہوئی مگر اسے سینیٹ کا الیکشن دیا گیا۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو خطرہ صرف فارم 47 سے ہے اور ان دو خاندانوں سے جو ملک پر اور عہدوں میں قبضہ کرکے ملک کو جام کر دیا ہے۔ پاکستان کی معاشی کمر ٹوٹ چکی ہے مگر فیصلہ سازوں کو سمجھ نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے بھی پیغام دے دیا ہے کہ ابھی پروگرام سے پہلے چند مسائل ہیں اور دوسری طرف ایشیا ترقیاتی بینک نے اس سال گرؤت 1.9 فیصد اور مہنگائی 25 فیصد کے اعداد جاری کر دئیے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ غربت 50 فیصد آبادی پر راج کر رہی ہے۔ پاکستان اب نازک موڑ کے چوراہے سے آگے بڑھ کر گہری کھائی کی طرف بڑھ رہا ہے ،اب لگام ڈالنی ہوگی ورنہ کھائی کے قریب ہے۔