روس کی اسرائیل، عراق اور اردن کے لیے پروازیں معطل

اتوار 14 اپریل 2024 12:30

ماسکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) روس نے اسرائیل، عراق اور اردن کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں ۔شنہوا کے مطابق روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث اسرائیل، عراق اور اردن کے لیے روسی ایئر لائنز کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےمزید بتا یا کہ ان ممالک کی فضائی حدود استعمال کرنے والی روسی ایئر لائنز کی پروازیں اور ٹرانزٹ پروازیں پابندیوں کے خاتمے تک معطل رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :