وادی نیلم میں موسلادھار بارش، دریا، ندی، نالوں میں سطحِ آب بلند، بجلی بند ،ٹیلیفون اور انٹر نیٹ سروس متاثر

اتوار 14 اپریل 2024 13:40

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وادی نیلم میں موسلادھار بارش کے بعد دریائے نیلم، جاگران، سرگن شونٹھر ندیوں کی سطح بلند ہو گئی۔وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکواٹر آٹھ مقام کے زیریں علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

(جاری ہے)

آٹھ مقام کے سیاحتی مقامات، اپر نیلم، اڑانگ کیل، گریس ویلی میں بارش ہوئی۔آٹھ مقام میں شدید بارش کی وجہ سے شاہراہ نیلم پر پھسلن سیٹریفک کی روانی متاثرہوئی تاہم شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بحال ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق آٹھ مقام پر موسلادھار بارش سے متعدد علاقوں کی بجلی بند اورٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :