یورپی یونین کی سیاسی جماعتوں نے ڈس انفارمیشن مخالف معاہدے پر دستخط کر دیے

DW ڈی ڈبلیو اتوار 14 اپریل 2024 15:00

یورپی یونین کی سیاسی جماعتوں نے ڈس انفارمیشن مخالف معاہدے  پر دستخط ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اپریل 2024ء) یورپی یونین کے اہم سیاسی اتحادوں نے جون میں یورپی پارلیمانی انتخابات سے قبل غلط معلومات یا ڈیپ فیکس نہ پھیلانے کے ایک معاہدے پردستخط کردیے ہیں۔

یورپی کمیشن کی نائب صدر ویراجورووا نے برسلز میں اس سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کہا، ''انتخابات نظریات اور رائے کا مقابلہ ہونا چاہیے، نہ کہ ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی کے طریقوں کا۔

‘‘

جرمنی کو روس کی طرف سے غلط فہمیاں پھیلانے کا خطرہ

دستخط کرنے والوں نے عہد کیا کہ وہ جھوٹا، من گھڑت، چوری شدہ ڈیٹا یا کسی بھی قسم کی آڈیو، ویڈیو،یا تصاویر جو فریب پر مبنی ہو کے استعمال سے اجتناب برتیں گے ۔

(جاری ہے)

کئی سالوں سے یورپی یونین میں غلط معلومات کے حوالے سے تشویش اور غیر یقینی بڑھ رہی ہے، خاص طور پر جب سے روس کے ساتھ یورپی اتحاد کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

مغربی ممالک روس پر الزام عائد کرتے ہیں کہ اُس نے ہدف بنا کر غلط معلومات اور پروپیگنڈا کے ذریعے مغرب میں انتخابات کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ تخلیقی مصنوعی ذہانت اے آئی کی تیز رفتار ترقی،

جو تیزی سے قائل کرنے والی جعلی تصاویر اور ویڈیوز بنا سکتی ہے ، نے ان خدشات کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔

ڈس انفارمیشن ویب سائٹس، آمدنی دو سو ملین ڈالر سے زائد: رپورٹ

یورپی کمیشن کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دستخط کنندگان پارلیمنٹ کے سات میں سے چھ بڑے اتحادوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

جن میں دو قدامت پسند گروپس ، سوشل ڈیموکریٹس، لبرلز، گرینز اور بنیاد پرست بائیں بازو کا اتحاد شامل ہے۔

دریں اثناء دائیں بازو کے قوم پرست گروپ، جسے Identity and Democracy (ID) کہا جاتا ہے، نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ اس معاہدے پردستخط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایک (ID) آئی ڈی اہلکار نے ڈی پی اے کو بتایا کہ پارٹی واقعاً دستخط کرنے کے لیے تیار ہے، اور اس حوالے سے کوئی سیاسی اعتراضات نہیں پائے جاتے ہیں -

دستخط کنندگان نے الیکشن مہم کے دوران ٹیکنالوجیز، بشمول مصنوعی ذہانت کے اخلاقی اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کی پابندی کے تحت وہ ''جعلی اکاؤنٹس‘‘ استعمال نہیں کرسکتے اورنہ ہی ووٹر کی رائے بدلنے کے لیے خودکار بوٹس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس عہد میں اے ائی سے تیار کردہ مواد کو اس صورت میں استعمال کرنے کی اجازت ہے جب اس پر واٹر مارک لگا ہوا ہو۔

ٹوئٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کوششیں تیز کرے، یورپی یونین

یاد رہے کہ غلط معلومات پھیلانے کی روک تھام سے متعلق ایک الگ ضابطہ اخلاق پربڑے آن لائن پلیٹ فارم X، جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، نے دوہزار بائیس میں دستخط کیے تھے۔ تاہم دوہزار تئیس میں وہ اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔

ف ن/ ک م ( ڈی پی اے)