واپڈا ہسپتال کو فعال کرنے کیلئے چیئرمین واپڈا سے رابطہ کیا جائیگا، حاجی گلبر خان

تھور ہڈر کے عوام کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، آرمی پبلک سکول کی میٹر ک تک کلاسز شروع کرنے کیلئے ایف سی این اے کو سفارش کی جائیگی،وزیر اعلی گلگت بلتستان

اتوار 14 اپریل 2024 18:45

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ واپڈا ہسپتال کو فعال کرنے کیلئے چیئرمین واپڈا سے رابطہ کیا جائیگا، تھور ہڈر تحصیل کے قیام کیلئے اقدامات کریں گے،عوام کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، آرمی پبلک سکول کی میٹر ک تک کلاسز شروع کرنے کیلئے ایف سی این اے کو سفارش کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تھور کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا ہسپتال کو فعال کرنے کیلئے چیئرمین واپڈا سے رابطہ کیا جائے گا۔ تھور ہڈر تحصیل کے قیام کیلئے اقدامات کریں گے۔ تھور کے عوام کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ آرمی پبلک سکول کی میٹر ک تک کلاسز شروع کرنے کیلئے ایف سی این اے کو سفارش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ چیئرمین واپڈا سے سی بی ایمز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے جلد ملاقات متوقع ہے۔ بعدازیں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے خصوصی افراد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کیلئے متعین کوٹے پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ چلاس میں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کو فعال بنایا جائے گا اور سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت بھرپور مواقع فراہم کر یگی۔ تمام سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کی رسائی ممکن بنایا جائے گا۔