۵وزیر اعلی خیبر پختونخوا کاصوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات اظہار افسوس کیاوزیر اعلی کا بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہارکیاوزیراعلی کا لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی نے محکمہ ریلیف سے صوبے میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی وزیر اعلی کا متاثرہ خاندانوں کے لئے مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سردار علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی،وزیر اعلی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایتکی کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سیلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، ضلعی انتظامیہ کے حکام بحالی اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں،

متعلقہ عنوان :