ّنوکنڈی شہر میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی اور کلی حسن آ باد کے مکینوں کی پریشانیاں

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

uنوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) نوکنڈی شہرمیں آ ج کے جدید دور میں جہاں دنیا چاند پر پہنچ چکا ہے اور سوشل میڈیا کی دنیا میں دھوم ہے بغیر موبائل فون سروس کے دنیا بالکل ادھورا لگتا ہے ایک ایسا جگہ ہے جہاں آ ج بھی لوگ موبائل نیٹ ورک سے مرحوم ہیں آ پ سوچتے ہوں گے کہ یہ جگہ کہاں ہے جہاں آ ج بھی لوگ اپنے پیاروں سے عید جیسے موقع پر گھر میں اطمینان سے بیٹھ کر بات نہیں کر سکتے ہیں بلوچستان کے علاقے تحصیل نوکنڈی ایک ایسا شہر ہے جہاں پر انٹرنیٹ تو دور کی بات ہے لوگ موبائل نیٹ ورک کے لیے ترستے ہیں یو فون ٹیلی نارزونگ واردجاز سب کے سب سروس دینے میں ناکام ہوگئے ہیں کلی حسن آ باد کے مکینوں نے ڈسٹرکٹ چیرمین ودودخان سنجرانی اور سابق صوبائی میشر میر اعجاز خان سنجرانی سے پُرزور اپیل کیا کہ وہ اس کا نوٹس لے کر اس مسئلے کو حل کریں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ چیرمین ودودخان سنجرانی اور رہبر چاغی میر اعجاز خان سنجرانی اس مسئلے کو جلد حل کریں گے۔