ذ*پشین میں عوامی اسمبلی جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا، سینیٹر مولانا عبدالواسع

م*کارکن تمام تر توانائی صرف کرکے جمعیت کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں، صوبائی امیر

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

ي*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کی خلاف موثر احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے اس سلسلے میںپہلا جلسہ پشین میں رکھا گیا ہے جس میں قائد جمعیت خصوصی طور پر شرکت کریگا۔کارکن اپنے قائد کے حکم ہر لبیک کہتے ہوئے پورے جوش و خروش سے اس اجتماع میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گے انھوں نے کہاں کہ جلسے کے سلسلے میں تمام کمیٹیوں سے اپنی زمہ داری احسن طریقے سے انجام دہی تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہیں دریں اثناء انھوں نے قلعہ عبداللہ میں ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قلعہ عبداللہ جمعیت علماء اسلام کا گڑھ ہے یہاں جمعیت علماء اسلام کی جڑیں مضبوط ہے اور انے والے ریپول میں جمعیت علماء اسلام کی کامیابی یقینی ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ کارکن اپنا ووٹ کاسٹ کریں تو جمعیت علماء اسلام بڑے مارجن سے جیتے گا۔

(جاری ہے)

انھوں کہاہے کہ چونکہ قائد جمعیت نے حکم جاری کیا ہے کہ جماعت احتجاجی تحریک کی طرف جائے گا اس سلسلے میں صوبے بھر کے کارکنوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ 20 اپریل کو پشین میں عوامی اسمبلی کے نام سی منعقدہ جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنایا جائے۔تمام تر توانائی اس جلسے کی کامیابی پر صرف کیا جائے۔ہر سطح کے عہدیدار قائد جمعیت کا پیغام کارکنوں تک پہنچائے انھوں نے مزید کہاں کہ ہم نے پچھلے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف جس طرح پرامن احتجاج کیا ہے جس میں سولہ ملین مارچ اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ان تمام مرحلوں میں ایک گملا نہیں ٹوٹا،عین اسی طرح ہمارا حالیہ احتجاجی تحریک بھی پرامن ہوگا،کسی بھی سطح پر امن پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ہمارے کارکنوں کی اس سلسلے میں بہترین تربیت ہوئی ہے جو ملکی املاک کے محافظ بنے گے۔