ھ*ایران نے عراق سے آنے والی تمام ایرلائنز کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اتوار 14 اپریل 2024 19:11

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) ایران نے عراق سے آنے والی تمام ایرلائنز کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا،ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق عراق سے ایران آنے والی تمام کمرشل پروازوں کے آپریشن پر تاحکم ثانی پابندی لگادی گئی ہے،بغداد فلائٹ انفارمیشن ریجن سے تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن آنے والی تمام پروازوں کے فلائٹ آپریشن پر پابندی ہوگی،ایران کی طرف سے بغداد سے آنے والی تمام ایرلائنز کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ، فیصلہ ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافی کے بعد کیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :