گزشتہ ہفتے کراچی پولیس کی اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیئے بھرپور کارروائیاں

جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے کے دوران 03 اسٹریٹ کرمنل ملزمان ہلاک

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) گزشتہ ہفتے کراچی پولیس کی اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیئے بھرپور کارروائیاں۔ جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے کے دوران 03 اسٹریٹ کرمنل ملزمان ہلاک جبکہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کراچی پولیس نے 26مقابلوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد28زخمی ڈاکوں سمیت 40ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سی33مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ ،10موٹر سائیکلیں، 01 کاراور 01 رکشہ برآمد کی گئی۔

برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر633سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 32 کلو 854 گرام چرس، 04 کلو 09 گرام آئس/کرسٹال، ہیروئن اور 80 بوتلیں شراب کی برآمد کی گئیں- گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 107سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 41موٹرسائیکلیں اور 03 گاڑیاں برآمد کر کے تحویل میں لی گئی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔