نوکنڈی سمیت ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

اتوار 14 اپریل 2024 20:25

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) نوکنڈی سمیت ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے سا تھ موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر اب آگئے طوفانی ہوائوں سے متعدد علاقوں میں سولر پینل سسٹمز کو نقصان پہنچا دالبندین کے دو مقا ما ت پر آسمانی بجلی گرنے سے کوئی جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے گرج چمک کے سا تھ تیز ہوائوں کے سا تھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ کر موسم خوشگوار ہو گیا نوکنڈی ،تفتان ، سیندک ، یک مچ ، چاغی ، دالبندین سمیت مختلف دیہاتوں میں گرج چمک کے سا تھ بارش سے پورا علاقہ پانی سے جل تھل ہو گیا ،ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر اب آگئے دالبندین کے میدانی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے کوئی جا نی و ما لی نقصان نہیں ہوا طوفانی ہوائوں کے چلنے سے پوستی اور ڈک ایریا میں سولر پینل سسٹم کو نقصان پہنچا۔