oسمبڑیال،تھانہ بیگووالہ کا علاقہ کچے کے علاقہ میں تبدیل

ج*دن دیہاڑے سات کس نامعلوم مسلح ڈاکو جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کو لوٹتے رہے

اتوار 14 اپریل 2024 20:30

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) تھانہ بیگووالہ کا علاقہ کچے کے علاقہ میں تبدیل دن دیہاڑے سات کس نامعلوم مسلح ڈاکو جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کو لوٹتے رہے 9مسافروں سے 1لاکھ 20ہزارروپے نقدی 9عدد موبائل جبکہ تھانہ بیگووالہ کے نواح سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی بھی چوری ۔

(جاری ہے)

سمبڑیال کے تھانہ بیگووالہ کے علاقہ سیالکوٹ وزیرآبا د روڈ پر رندھیر موڑ کے قریب سات کس نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلام آباد سے اگوکی جانے والی محمد یونس کی فیملی جو کارپر سوار تھی کو مسلح ڈاکوںنے روکا نہ رکنے پر گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے کارسوار زخمی ہوگیا اورگاڑی سے نقدی ،موبائل محمد رفیق سمیت دیگر سات افراد سے مجموعی طورپر 1لاکھ 20 ہزار 500روپے ،موضع ڈھوڈووال کے کاشتکارمختاراحمد کے ڈیرہ سے 8لاکھ روپے مالیت کے مویشی ،ایک عدد بیل ، 4 عدد بھینسیں 2کٹے ،2کٹیاں ،محمد افضل کے ٹرمینل سے 2عدد بیٹریاں مالیت50 ہزار روپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔