اسرائیل پر ایران کا حملہ شرعاً ، قانوناً جائز تھا،مولانا محمد امین انصاری

امریکہ و اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا، متحدہ علماء محاذ کا خراج تحسین

اتوار 14 اپریل 2024 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے خیبر میزائل حملوں نے جرأت حیدری کے جذبات کو بیدار کرکے مظلوم فلسطینیوں سمیت ملت اسلامیہ کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں اور اسرائیل و امریکہ کا غرور خاک میں ملا دیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت مسلم حکمران اگر پوری قوت کے ساتھ غزہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ کردار اداکریں تو چند گھنٹوں میں غاصب قابض قاتل اسرائیل ارض مقدس فلسطین چھوڑ کر کتوں کی طرح بھاگ جائے گا ۔

ایران کا ظلم کے خلاف اپنے دفاع میں اسرائیل پر جوابی حملہ عقلاً ، شرعاً اور قانوناً جائز تھا۔ میڈیا کو جاری کردہ مشترکہ بیان دینے والوں میںمحاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری، حجة الاسلام علامہ مرزایوسف حسین، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مفتی محمد دائود، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ محمد حسن شریفی، علامہ مفتی ضیاء اللہ سیالوی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی ، مفتی اسدالحق چترالی و دیگر شامل ہیں۔