حالیہ برسات کے موقع پر کوآرڈینیٹر جناح ٹائون کا مختلف یوسیز کا دورہ

اتوار 14 اپریل 2024 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) چیئر مین جناح ٹائئون رضوان عبد السمیع میونسپل کمشنر جناح ٹائون الہی بخش بنبھن کی ہدایات پرحالیہ برسات کے موقع پر کوآرڈینیٹر جناح ٹائون رائو کاشف کا جناح ٹائون کی مختلف یوسیز کا دورہ۔را کاشف نے نکاسی آب کیلئے کام کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں سڑکوں پر برسات کے جمع شدہ پانی کی نکاسی کروائی اور ساتھ ہی موجود عملے کو ہدایات دیں کے نکاسی آب کو جاری رکھیں تاکہ عوام الناس کو دشواری کا سامنانا ہو، انہوں نے جناح ٹان میں موجود تھانہ نیوٹائون کے اطراف اور اندر جمع شدہ پانی کی نکاسی بھی کروائی اس کے علاوہ جیل روڈ، گرومندر چوک اورپرانی سبزی منڈی سمیت ملحقہ شاہراں پر جمع شدہ پانی کی نکاسی بھی اپنی موجودگی میں کروائی۔

(جاری ہے)

واضح رہے چیئر مین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع نے ممکنہ برسات کے پیش نظر گزشتہ روز تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے جناح ٹائون میں مختلف مقامات پر مشنری نصب کروادی تھی تاکہ برسات کے بعد شاہراں کو فوری طور پر عوام کیلئے کلیئر کیا جاسکے۔دورے پرکوآرڈینیٹرجناح ٹائون را کاشف کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ محمد اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر، ایکس ای این ایم اینڈ ای محمد ہارون شکیل اور منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔